اسلام آباد: سی ڈی اے میں 10 جعلی پلاٹوں کی مبینہ الاٹمنٹ کا مقدمہ درج، متعدد افسران نامزد

اسلام آباد: سی ڈی اے میں 10 جعلی پلاٹوں کی مبینہ الاٹمنٹ کا مقدمہ درج، متعدد افسران نامزد

سی ڈی اے میں 10 جعلی پلاٹوں کی مبینہ الاٹمنٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کیا۔ 

مقدمے میں سی ڈی اے کے لینڈ اینڈ ری ہیبلیٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور اہلکار نامزد کیے گئے ہیں۔ 

مقدمہ کے مطابق الاٹمنٹ میں جعلسازی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ ملی بھگت کے الزامات ہیں، مقدمے میں سابق ڈائریکٹر لینڈ عرفان اللہ، لطیف سعیدی، اصغر علی، فقیر محمد، محمد اطہر خان، افنان عالم، ڈائریکٹر لینڈ سدرہ انور اور ساجد اسلم نامزد ہیں۔ 

مقدمہ کےمطابق ساجد اسلم ضلع ملتان میں سرکاری زمین کے عوض اہلیت سرٹیفکیٹ حاصل کرچکے تھے۔ 

مقدمہ کےمطابق اسلام آباد میں 10 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے ذریعے مبینہ طور پر دہرہ بحالی فائدہ دیا گیا۔ سابق ممبر اسٹیٹس سی ڈی اے یاسر شاہ اور دیگر کا کردار بھی دوران تفتیش جانچا جائے گا۔  

ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں نامزد افراد کے خلاف الزامات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں