وفاقی حکومت فارمولے پر فضل الرحمان، اے این پی، پی پی کو راضی کرلے، ہم نافذ کردیتے ہیں: شوکت یوسفزئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی  آئی) خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فارمولے پر مولانا فضل الرحمان، اے این پی، پیپلز پارٹی کو راضی کرلے، ہم نافذ کردیتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جو فارمولا نافذ کرنا چاہتی ہے مولانا فضل الرحمان، اے این پی، پیپلز پارٹی کو بتادے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس فارمولے پر مولانا فضل الرحمان، اے این پی، پیپلز پارٹی کو راضی کرلے، ہم نافذ کردیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کہہ چکے ہیں کہ مولانا ثالثی کرتے ہیں تو ہم خیرمقدم کریں گے۔ ہم کوئی ایسا مطالبہ نہیں کر رہے اور جو حکومت مطالبہ کر رہی ہے وہ بھی ایسا نہیں کہ حل نہ نکل سکے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی امن وامان پر اے پی سی کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی سی میں تمام سیاسی قیادت نے مشاورت کی اور اعلامیہ بنایا تھا۔ اے پی سی کا اعلامیہ وفاقی حکومت کو بھجوایا گیا تھا۔ آج ہم اس اعلامیہ کو ایک طرف رکھ کر الگ فیصلہ کریں تو ہمیں مشکلات آئیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق جو الزامات انہوں نے ہم پر لگائے ہم نے تو ویسا جواب نہیں دیا۔ عدم تعاون کا الزام لگتا ہے، ہم تو کہتے ہیں اگر ہمیں نہیں بٹھاتے تو یہاں کی سیاسی قیادت سے بات کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں جے یو آئی، اے این پی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ بھی شامل ہے، وفاقی حکومت کیسے نظرانداز کر رہی ہے؟ 

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آپریشن تو آج بھی ہو رہے ہیں، کیا کسی نے ان کا راستہ روکا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ آخری موقع دے رہے ہیں گورنر بھی بہت جلدی میں ہیں۔ آئینی عہدے پر بیٹھا شخص کیسے ایسے بیانات دے سکتا ہے؟



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں