اسلام آباد: خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار

اسلام آباد: خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے والا نوجوان  گرفتار

نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے والے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق معاملے میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر قتل کے طریقوں سے متعلق معلومات، خیالات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں عائد الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور تعین قانونی کارروائی کے ذریعے کیا جائے گا۔

این سی سی آئی اے نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ٹولز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا ذمہ دارانہ استعمال ناگزیر ہے، مصنوعی ذہانت کے ٹولز کو دھمکیوں، خوف و ہراس پھیلانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں