راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک نجو میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ عالم آباد چلڈرن پارک کے قریب سی سی ڈی ٹیم پر 3 ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم ممریز عباسی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ایبٹ آباد کا رہائشی تھا اور واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

ہلاک ملزم ممریز عباسی 12 سالہ مقتولہ کا خالو تھا، 12 سالہ لڑکی کی لاش 8 اکتوبر کو ہلاک ملزم کے گھر سے ملی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں