سہیل آفریدی نے خود کلہاڑی پر پاؤں رکھا، نبیل گبول

سہیل آفریدی نے خود کلہاڑی پر پاؤں رکھا، نبیل گبول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خود کلہاڑی پر پاؤں رکھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نبیل گبول نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آخری حد تک کوشش کی، بھر پور موقع دیا، حیرت ہوئی جب پتہ چلا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں مان رہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خود کلہاڑی پر پاؤں رکھا، پارلیمنٹ پر حملہ کرنا اور وہاں سے وزیراعظم کو باہر نکالنا ان کا پلان تھا۔

ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے دوست ہیں، ان کو منا لیں گے، آپ مولانا صاحب سے ہی پوچھیں کیا ہمارے پاس کوئی آپشن بچا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں