خدا کیلئے پختونخوا کے ساتھ کراچی اور سندھ پر بھی نظر رکھیں: فاروق ستار

فاروق ستار—فائل فوٹو
فاروق ستار—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر راج کی تائید کی کہ جو فیصلہ آپ نے کیا یقیناً خوشدلی سے نہیں کیا، خدا کے لیے کے پی کے ساتھ کراچی اور سندھ پر بھی نظر رکھیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور بقاء کے تقاضے ہیں کہ آپ نے یہ فیصلہ کیا، بیرسٹر گوہر کی تقریر سے محسوس ہوا کہ آپ غلط سائیڈ پر کھڑے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ آپ کے پاس دلیل نہیں کہ جو فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے، اب ذمے داری اٹھائی ہے تو پھر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹریٹ کرائم کراچی میں ہو رہا ہے، ہمارے بچے ٹینکرز اور گٹر کی نذر ہو رہے ہیں، خدا کے لیے کے پی کے ساتھ کراچی اور سندھ پر بھی نظر رکھیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں