ملکی مفاد کی تکمیل کیلئے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کو تیار ہیں، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ترجمان اپوزیشن اتحاد آج اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات پر بات کر رہے تھے، اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات میں جگہ سے زیادہ ایجنڈا اہم ہے۔ 

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدھری نے کہا کہ ملکی مفاد اور آئینی تقاضوں کی تکمیل کیلئے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کو تیار ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار سہیل آفریدی نہیں، جو اپوزیشن کا وفد ہم سے مذاکرات کر رہا تھا ان کے پاس اختیارات نہیں تھے۔ 

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چار دفعہ جو مسودہ فائنل ہوا اس کی منظوری وہ سہیل آفریدی سے لیتے رہے، چوتھے ڈرافٹ پر انہوں نے معذرت کرلی کہ سہیل آفریدی راضی نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں