پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہوچکی، حکومت کے خاتمے پر کوئی بھی نہیں نکلا: امیر مقام

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وفاقی وزیر کشمیر امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہو چکی ہے، اسکی حکومت کے خاتمے پر کوئی بھی نہیں نکلا۔

شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا۔ صوبے سے لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ صرف جھوٹ بولے، عوامی فلاح کےلیے کوئی ایجنڈا نہیں دیا۔ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور کے خاتمے پر صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوٹے گئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاست دفن ہو چکی ہے، صوبے میں پی ٹی آئی کا کوئی نام لینے والا نہیں، تحریک انصاف کے دور حکومت کے خاتمے پر کوئی بھی نہیں نکلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام خوب جان چکے کہ ان لوگوں کا کیا ایجنڈا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں