مولانا فضل الرحمان اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر ملکی سالمیت پر حملہ آور ہیں: رانا سکندر حیات

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں، اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر وہ ملکی سالمیت پر حملہ آور ہیں، شہداء کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے ان کے لیے کیا کیا؟ آپ کا کام مشکل وقت میں قوم کو متحد کرنا ہے، شہداء اور آئین پر حملے بند کریں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سلمیٰ بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں صوبے میں دہشت گردی نے سر اٹھایا۔ خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع دہشت گردی کی وجہ سے ہائی الرٹ پر ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
سلمیٰ بٹ نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے سب کو کردارادا کرنا ہوگا، بےامنی کی فضا کو امن میں بدلنا ریاست کا فرض ہے۔




