خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1  اور گہرائی 112 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کو ہندو کش ریجن میں تاجکستان کا علاقہ گرم چشمہ تھا۔

لوئر دیر، شبقدر، مالاکنڈ، سوات اور مانسہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 دیامر اور چلاس شہر سمیت گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق لوئر دیر، پاڑا چنار اور چلاس شہر میں بھی جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہونے کی اطلاعات ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں