راجا ناصر عباس پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پر برس پڑے

راجا ناصر عباس پی ٹی آئی ارکان اسمبلی پر برس پڑے

قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجا ناصر عباس تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی پر برس پڑے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ بانی کی بہنیں خاموش رہیں اور کچھ بھی نہ بولیں۔

انہوں نے کہا کہ اب جب خیبر پختونخوا میں حکومت گرادی گئی ہے تو کہاں ہیں پارٹی کے بولنے والے؟ وہ کیوں نہیں بولتے، کیوں آواز نہیں اٹھاتے، کیوں وہ جاکر پٹیشن دائر نہیں کرتے۔

سینیٹر راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی لاپتہ ہیں، کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، وزیراعلیٰ کی رہائی کے لیے اور اپنے اسپیکر کے لیے یہ لوگ کیوں نہیں بولتے، جائیں اور پٹیشن دائر کریں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کو جانا چاہیے، یہ سب لوگ کیوں نہیں جاتے؟ سب خاموش ہیں، یہ اٹھیں اور پٹیشن دائر کریں، پی ٹی آئی کو عدالت جانا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں