ساڑھے 3 ہزار قیدی اڈیالہ سے ماڈل جیل منتقل کیے جائیں گے، محسن نقوی

ساڑھے 3 ہزار قیدی اڈیالہ سے ماڈل جیل منتقل کیے جائیں گے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ساڑھے 3 ہزار قیدی اڈیالہ سے ماڈل جیل منتقل کیے جائیں گے۔

ماڈل جیل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ جیل میں قیدیوں اور ان کے ملاقاتیوں کے لیے تمام سہولتیں رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو بحال کرنے میں سب نے بہت محنت کی، اسلام آباد جیل ان پروجیکٹس میں شامل ہے جو پچھلے 10 سال سے چل رہا ہے۔ 2009 میں ماڈل جیل کی تعمیر شروع ہوئی، جب 2024 میں ہم آئے تو ایک عارضی اسٹرکچر بنا ہوا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماڈل جیل کا پروجیکٹ بالکل ڈیڈ ہوگیا تھا، ہر طریقے ہر لحاظ سے اس جیل میں جدت نظر آئے گی، یہاں مثالی سہولتیں ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ اس جیل پر 2024 سے کام کا آغاز ہوا، جس کا کریڈٹ سینیٹر طلال چوہدری کو جاتا ہے، وزیر مملکت ہر دوسرے دن ماڈل جیل آتے رہے ہیں۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو ماڈل جیل اسلام آباد منتقل کیا جائے گا؟

اس پر وفاقی وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ اڈیالہ جیل سے ساڑھے 3 ہزار قیدی ماڈل جیل منتقل ہوں گے، پہلے مرحلے میں 1500 قیدیوں کی شفٹنگ ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف جلد اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں