وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ ریلوے حنیف عباسی، عوامی ریلیف کے شعبوں کو ترجیح دینے کا اعادہ

— اسکرین گریب بشکریہ ن لیگ فیس بک اکاؤنٹ
— اسکرین گریب بشکریہ ن لیگ فیس بک اکاؤنٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی ہے۔

شہباز شریف اور حنیف عباسی کے درمیان ملاقات میں وزارت ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیرِ ریلوے نے وزیر اعظم کو ریلوے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔

دورانِ ملاقات فریٹ سروسز میں بہتری اور مسافروں کو جدید سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریلوے میں شفافیت، اصلاحات اور عوامی ریلیف کے شعبوں کو ترجیح دینےکا اعادہ کیا۔

انہوں نے ریلوے کی بحالی اور انقلابی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں