قومی اسمبلی میں پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی آرڈیننس ترمیمی بل 2026 پیش

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

قومی اسمبلی میں پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی آرڈیننس ترمیمی بل 2026 پیش کردیا گیا، بل وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیا۔

بل میں مارکیٹنگ کمپنیز، ریفائنریز اور لائسنس ہولڈرز کو پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی ادا کرنے کا پابند بنانے کی تجویز دی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی کی ادائیگی کو لائسنس کے لیے شرط بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔

بل میں تجویز دی گئی کہ کمپنیاں لائسنس اجرا کی تاریخ سے پیٹرولیم لیوی، کلائمیٹ لیوی ادا کرنے کی پابند ہوں گی، ریفائنریاں مصنوعات پر پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی ایڈوانس ادا کریں گی، مصنوعات ریفائنری کے گیٹ سے نکلنے سے قبل ان پر لیوی ادا کرنا ہوگی۔

لیوی کی عدم ادائیگی کی صورت میں تاخیر سے ادائیگی کا سرچارج ادا کرنا ہوگا، تاخیر سے ادائیگی کی صورت میں 6 ماہ کے کائبور کا ڈیڑھ گنا یا 12فیصد سالانہ جرمانہ ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر اوگرا کمپنیز کا لائسنس معطل کرنے کا مجاز ہوگا۔

تجویز دی گئی کہ لیوی یا جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں 3 سال قید اور جرمانے یا دونوں سزائیں ہوسکیں گی، لیوی یا جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں کمپنی کے تمام ڈائریکٹرز کے خلاف کارروائی ہوسکے گی، ہر کمپنی اور ریفائنری لیوی کی ادائیگی سے متعلق ماہانہ گوشوارہ جمع کروانے کی پابند ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں