ایمان مزاری، ہادی علی کیخلاف کیس میں التوا کی درخواست مسترد

ایمان مزاری، ہادی علی کیخلاف کیس میں التوا کی درخواست مسترد

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف کیس میں التوا کی درخواست مسترد کردی۔

اے ٹی سی میں جوڑے کے خلاف بیریئر ہٹانے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کے 342 کے تحت بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔

عدالت کے مطابق کیس میں صفائی کے وکلا کے حتمی دلائل مکمل ہوگئے، عدالت آئندہ سماعت پر ایمان مزاری اور ہادی علی کے براہ راست دلائل سنے گی، حتمی فیصلہ 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں