اپوزیشن اتحاد کی فضل الرحمان کے نئے میثاق جمہوریت کے موقف کی حمایت

اپوزیشن اتحاد کی فضل الرحمان کے نئے میثاق جمہوریت کے موقف کی حمایت

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کے نئے میثاق جمہوریت کے موقف کی حمایت کردی۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے وفد کی صورت میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات کی۔

ترجمان اپوزیشن اتحاد کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال، آئینی اور جمہوری امور اور اپوزیشن جماعتوں کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر شرکاء نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی مذمت کی اور اسے عوام کی حاکمیت کے جمہوری اصولوں کے منافی قرار دیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ، اسپیکر صوبائی اسمبلی اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی اور سیاسی آزادیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ شرکاء نے مولانا فضل الرحمان کے نئے میثاقِ جمہوریت کے مؤقف کی حمایت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ بحرانوں سے نکلنے کےلیے سیاسی جماعتیں نئے میثاق جمہوریت کی جانب پیشرفت کریں۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، بیرسٹر علی ظفر، عامر ڈوگر اور زین قریشی شامل تھے جبکہ جے یو آئی وفد میں سینیٹر کامران مرتضیٰ، میر یونس زہری اور عثمان بادینی شامل تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں