جعلی دستاویز پر پاکستان آنے والے 7 افغان باشندے گرفتار

جعلی دستاویز پر پاکستان آنے والے 7 افغان باشندے گرفتار

وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویز پر پاکستان میں داخل ہونے والے7 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق افغان باشندے کوئٹہ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے اسلام آباد جانے کی کوشش کررہے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 1 ایجنٹ اور باقی افغان باشندے شامل ہیں، ملزمان جعلی دستاویزات کے ذریعے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے جعلی پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور افغانی تذکرے برآمد ہوئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں