مولانا کو سرکاری پیسے دیے جاتے تھے تو اس کا کہیں کوئی ریکارڈ ضرور ہوگا، کامران مرتضیٰ

سینیٹر کامران مرتضیٰ : فائل فوٹو
سینیٹر کامران مرتضیٰ : فائل فوٹو 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا کو سرکاری پیسے دیے جاتے تھے تو اس کا کہیں کوئی ریکارڈ ضرور ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آج فرمائشی پروگرام تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر کیچڑ اچھالا جائے، مولانا کسی کے پاس نہیں گئے تھے بلکہ اسپیکر وزیراعظم کا پیغام لائے تھے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دونوں وزراء کو ایک دن بعد خیال آیا کہ مولانا کو جواب دیا جائے، محسن نقوی سخت زبان استعمال کیے بغیر کہہ سکتے تھے کہ انہیں اسپیشل ٹاسک ملا ہے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں بلایا تھا تو اسی وقت کہنا چاہیے تھا آپ حصہ مانگ رہے ہیں۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ 2024 میں ہم بھی چاہتے تو دو تین وزارتیں لے سکتے تھے، اگر مولانا اتنے خراب تھے تو وزیراعظم ان کے پاس لوگ کیوں بھیج رہے تھے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے موقع پر طلال چوہدری میرے پاس ایک آفر لائے تھے، مولانا بالکل بھی غصے میں نہیں ہیں بلکہ وہ پارٹی کی ہدایت پرچل رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں