عشق تو ناکام ہو گیا، شادی ہوگئی، عمر عبداللہ کی دوسری شادی پر فواد چوہدری کا تبصرہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللّٰہ کی دوسری شادی پر فواد چوہدری نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ عمر عبداللّٰہ  نے معروف بھارتی صحافی اور سابق ٹی وی اینکر ندھی رازدان سے شادی کرلی، جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔

عمر عبداللّٰہ کی دوسری شادی ان کی پہلی اہلیہ پائل عبداللّٰہ سے طلاق کے تقریباً تین ماہ بعد ہوئی ہے۔ 31 جولائی 2026 کو بھارتی سپریم کورٹ نے عمر عبداللّٰہ اور پائل عبداللّٰہ کی باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

عمر عبداللّٰہ اور پائل کی شادی 1994 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ملاقات نئی دہلی کے اوبرائے ہوٹل میں ملازمت کے دوران ہوئی تھی۔ ان کے دو بیٹے ظاہر اور ضمیر ہیں۔

اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر عمر عبداللّٰہ کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عشق تو ناکام ہوگیا نا، شادی ہوگئی، مبارک ہو بہت بہت۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں