حیدرآباد: بجلی کے پول ہٹائے بغیر تعمیر ہونیوالی سڑک سے تمام کھمبے ہٹا دیے گئے
حیدرآباد میں قاسم آباد علمدار چوک تک روڈ پر نصب بجلی کے تمام کھمبے ہٹا دیے گئے حیسکو کا کام کل تک مکمل کرلیا جائے گا۔
سندھ حکومت کی جانب سے علمدار چوک قاسم آباد تک نیا روڈ تعمیر کیا گیا ہے۔ روڈ کے درمیان نصب بجلی کے پول ہٹائے گئے بغیر سڑک کو عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا جس سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا بلکہ حادثات بھی رونما ہورہے تھے۔
جیو نیوز کی جانب سے خبر نشر کرنے کے بعد بجلی کے تمام پولز ہٹا دیے گئے۔
سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو عقیل نور نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس شاہراہ پر 100 بجلی کے پولز نصب تھے جن سے شہر کے مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی فراہم کی جارہی تھی یہ کام آسان نہیں تھا، تاہم کھمبے ہٹادیے باقی کام کل تک مکمل ہوجائے گا۔
Load/Hide Comments




