کراچی: 9 سالہ بچے کی ہلاکت کا کیس، شک کا فائدہ دیکر ملزمان بری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیشن کورٹ وسطیٰ کراچی نے 9 سال کے بچے کی ہلاکت کے کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے 2 ملزمان کو بری کر دیا۔

ملزم عارف قتل اور اعجاز سہولت کاری کے الزام سے بری ہو گئے۔

دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، استغاثہ کے گواہان کے بیانات میں واضح تضاد موجود ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ استغاثہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ثابت کرنے میں ناکام رہا، استغاثہ کے گواہوں نے ملزم کو فائرنگ کرنے والے شخص کے طور پر شناخت نہیں کیا۔

سیشن کورٹ وسطیٰ کا کہنا ہے کہ مدعی کے بیان کے مطابق اس نے فائرنگ کی آواز سنی، تفتیشی افسر نے بھی اعتراف کیا کہ واقعے کا کوئی عینی شاہد موجود نہیں، لائسنس یافتہ پستول کی ملکیت سے واردات میں استعمال ثابت نہیں ہوتا، فرانزک میں اسلحے اور خول کے درمیان بھی قابلِ اعتماد تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔

پراسیکویشن نے کہا کہ نومبر 2025ء میں گھر میں موجود 9 سالہ مہتاب کو گولی لگی تھی، واقعے کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں