سہیل آفریدی و بابر سلیم سواتی کی بازیابی کا کیس چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے سامنے رکھنے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی کی بازیابی کا کیس چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کا حکم  دے کر سماعت کے لیے لارجر بینچ قائم کرنے کی تجویز دے دی۔

جسٹس ارشد علی نے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کو 10 دن ملے لیکن عدالت کے حکم پر جواب جمع نہیں کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں آج ہی رپورٹ ملی ہے، 3 دن چاہئیں، پولیس، قانون نافذ کرنے والی ایجنسی اور ڈی سیز سے بھی رپورٹ طلب کی ہے، اس سے قبل بھی سیکڑوں 3 ایم پی او کیسز ایسے جمع ہوئے جن میں ہم سے نہیں پوچھا گیا۔

جسٹس ارشد علی نے کہا کہ آپ کا یہ رویہ رہا تو ہم اس کو لارجر بینچ کے پاس بھیجیں گے۔

جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہے کہ میری بھی استدعا ہے، اس کے لیے لارجر بینچ بننا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں