دہشتگردوں کے حملوں کیخلاف کے پی اسمبلی میں کبھی کوئی قرارداد نہیں آئی ،گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی : فوٹو ایکس
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی : فوٹو ایکس 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا  کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف کے پی اسمبلی میں کبھی کوئی قرارداد نہیں آئی، کسی شہید فوجی کے جنازے میں کبھی کوئی صوبائی حکومت کا نمائندہ نہیں گیا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بتایا جائے پی ٹی آئی حکومت میں ایپکس کمیٹی کے کتنے اجلاس بلائے گئے؟ خیبر پختونخوا کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار تھا، 2006 سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے سوات میں تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے سوات میں پہلے لوگوں کو اعتماد میں لیا پھر آپریشن کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم سب کی جنگ ہے، 2013 میں ایک سیاسی حکومت آئی، اُس دوران دہشتگردی میں کمی نہیں آئی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈرون حملوں کا صوبائی اسمبلی میں بہت شور ہوتا تھا، صوبائی اسمبلی میں کاپٹر حملوں پر کوئی شور نہیں ہوتا تھا، پچھلی حکومت نے اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کیں؟ 

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم ترقی یافتہ اور مضبوط خیبر پختونخوا چاہتے ہیں، صوبے نے طویل عرصے تک دہشتگردی کا سامنا کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں