اسلام آباد میں کم فیول فراہم کرنے پر 6 پیٹرول پمپ سیل
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقررہ مقدار سے کم فیول فراہم کرنے پر 40 سے زائد نوزلز اور 6 پیٹرول پمپ سیل کردیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد بھر میں پیٹرول پمپس کی انسپکشنز جاری ہے، اس دوران پیٹرول اور ڈیزل کی پیمائش اور مقدار کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق مقررہ مقدار سے کم فیول فراہم کرنے پر 40 سے زائد نوزلز اور 6 پٹرول پمپ سیل کیے گئے ہیں جبکہ فیول کی پیمائش میں رد و بدل کے لیے استعمال ہونے والی الیکٹرانک ڈیوائسز بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق الیکٹرانک ڈیوائسز سے پیمائش میں ہیر پھیر کرنے پر 2 پیٹرول پمپس سیل اور عملہ گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہر بھر کے تمام ہی پیٹرول پمپس کی انسپکشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments




