امارات میں عبادت گاہوں کیلئے قوانین خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد

امارات میں عبادت گاہوں کیلئے قوانین خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد

ابوظبی(سبط عارف) متحدہ عرب امارات نے غیر مسلم عبادت گاہوں کے لیے نئے ضابطوں کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر 7 لاکھ 50 ہزار درہم تک جرمانے مقرر کر دئیے ہیں۔نئے قواعد کے مطابق بیرون ملک سے غیر مجاز روابط، غیر قانونی چندہ جمع کرنے، بغیر اجازت مذہبی تقریبات منعقد کرنے اور مالی ریکارڈ میں بے ضابطگیوں پر بھاری جرمانے ہوں گے۔مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں عبادت گاہ کا لائسنس تین ماہ تک معطل کیا جا سکتا ہے۔ عبادت گزاروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔یہ ضابطے نافذ العمل ہیں۔ حکام عدالتی کارروائی کے بغیر وارننگ، جرمانہ یا لائسنس معطل کر سکتے ہیں جبکہ فیصلے کے خلاف 15 دن میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں