وزیر داخلہ محسن نقوی کی نواب شاہ میں صدر زرداری سے ملاقات

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی امور، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے بعد محسن نقوی زرداری ہاؤس سے ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے۔ 

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری پچھلے 10 دن سے سندھ میں قیام پذیر ہیں، انہوں نے ٹھٹہ، سجاول اور ٹنڈو الہ یار اضلاع کا دورہ کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں