بانی PTI کے تمام معاملات عدالتوں سے حل ہونے ہیں، طارق فضل چوہدری

بانی PTI کے تمام معاملات عدالتوں سے حل ہونے ہیں، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام معاملات عدالتوں سے حل ہونے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نہ کوئی ڈیل اور نہ ہی ڈھیل دینے کی کوئی پالیسی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف بانی پی ٹی آئی آئرن مین بنے ہوئے ہیں اور دوسری جانب حکومت سے رابطوں کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے رابطوں کے دعوے ان کے اپنے سیاسی مؤقف سے متضاد ہیں۔

ان کا دوٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کسی بھی نوعیت کے بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطے نہیں ہو رہے، پس پردہ رابطوں کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ محض خواہشات کا اظہار ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں