کراچی: ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز

کراچی کے علاقے نیو کراچی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان کوث نے گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نیو کراچی اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان شہریوں سے چھینی گئی موٹرسائیکلوں کے پرزے کھول کر فروخت کرتے تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 پستول، ایمونیشن، 1 موٹرسائیکل، 6 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments




