ڈی جی آئی ایس پی آر کا آئی بی اے کراچی کا دورہ

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کا دورہ کیا، جہاں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں قومی سلامتی اور قومی یکجہتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق قومی یکجہتی، ملکی سالمیت اور دشمن کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کے لیے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے تعلیمی اداروں میں قومی شعور، حب الوطنی اور ملکی ترقی میں ذمے دارانہ کردار کے فروغ پر بھی زور دیا۔

آئی بی اے کراچی کے طلباء اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں