بجلی کی قیمت اور شرح سود میں مزید کمی آئے گی : شہبازشریف 

بجلی کی قیمت اور شرح سود میں مزید کمی آئے گی : شہبازشریف 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور شرح سود میں کمی کی خوشخبری سنا دی ہے ۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کہنا تھا امید ہے آج شرح سود میں مزید کمی ہو گی، بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کر دوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔

ان کا کہنا تھا بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اخراجات کم کر رہے ہیں، پی ڈبلیو ڈی کرپشن کا منبع تھا جسے بند کر دیا ہے، قومی ایئر لائن کو شفاف نیلامی کے عمل سے نجی شعبےکو دیں گے، پاکستان کے نجی شعبےکے پاس یہ استعداد ہےکہ وہ قومی ائیر لائن کو خریدیں۔

انہوں نے کہا یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کررہی ہے، ملکی برامدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں