لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 

لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور میں مجموعی طورپر5 لاکھ 854 طلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہیں،لاہوربورڈ کےمطابق آج عربی، جیوگرافی کا امتحان ہورہا ہے،شام کے وقت آرٹس، ہسٹری، ووڈ ورکس کا امتحان ہوگا۔

لاہورمیں میٹرک امتحانات کے لئے 921 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،امتحانی مراکز کےاطراف میں دفعہ 144 نافذ ہے،تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرےنصب،پہلے بارامتحانی عملہ آٹومیشن سسٹم کے تحت امتحانی عملہ تعینات ہوا۔

دوسری جانب وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نےبوٹی مافیا کو خبردارکردیا،کہابوٹی مافیا کنٹرول کرنا مشن، کسی کو کسی کے نمبرز نہیں چھیننے دیں گے،امتحانات شفاف بنانےکیلئےموثراقدامات اٹھائے گئے ہیں، اب کوئی کسی طالبعلم کا نہ حق مارسکے گا،تمام امتحانی سینٹرز کی نگرانی کیمرے کی آنکھ سےبھی ہورہی ہے۔

مزیدکہا اس مرتبہ پرائیویٹ سٹاف کی بطورامتحانی عملہ تعیناتی کی اجازت نہیں دی گئی، پرائیویٹ امتحانی سنٹرزکی تعداد میں بھی خاطرخواہ کمی لائی گئی ہے،مانیٹرنگ کیلئےخصوصی سکواڈتشکیل دئیےگئے ہیںچیف سیکرٹری،کمشنرز،ڈی سیز،چیئرمین ٹاسک فورس خود بھی سینٹرزمیں چھاپےماریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں