چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا گینگ سمیت گرفتار کرلیاگیا

 چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا گینگ سمیت گرفتار کرلیاگیا


کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 رکنی بھتہ خور گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم متاثرہ شہری کا بھتیجا اور واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ملزمان نے 25 جنوری کو شاہ ولی اللہ نگر کے رہائشی سے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔

بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے شہری اور اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں