جیل سے کوئی ڈر نہیں، چاہے تو پھانسی دیدیں: جج اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

جیل سے کوئی ڈر نہیں، چاہے تو پھانسی دیدیں: جج اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

کراچی(ویب ڈیسک) ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور جج وفاقی انسداد کرپشن عدالت کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

جیو نیو زکے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا آپ کس جیل میں جانا چاہیں گے، کراچی، ملتان یا اسلام آباد، جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا مجھے جیل سے کوئی ڈر نہیں، ہمارے لیے جیل نئی بات نہیں ہے، چاہیں تو مجھے پھانسی دے دیں، چیئرمین سینیٹ کے جواب پر اینٹی کرپشن عدالت کے جج مسکرا دیے۔

عدالت نے سوال کیا آپ کو گھر کی جیل کیوں پسند نہیں؟ جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا میرا آبائی گھر ملتان ہے، فیملی لاہور اور سینیٹ آفس اسلام آباد ہے۔

بعد ازاں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج نے کہا گیلانی صاحب، آپ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا لہذا آپ باعزت بری ہیں جبکہ آپ کے خلاف بیان دینے والے اب اس کیس میں ملزم بن گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں