پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

لندن: پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق موسیٰ ہراج آئندہ ٹرم کیلئے آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوئے، وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔

اس موقع پر موسیٰ ہراج نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے اعزاز ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بینظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں