امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ

امریکی وزیر خارجہ کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ

لاہور:امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنےکےلیےامریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان نے نماز فجر کے وقت بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور  ’ فتح ‘ میزائل داغے ہیں اور اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ تمام بیسز جن سے بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے اور آپریشن میں بھارت کی پٹھان کوٹ میں ائیرفیلڈ اور اودھم پور ائیربیس کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس میزائل کا ڈپو بھی تباہ کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  ادھم پور ائیربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ’کے جی ٹاپ ‘ اور سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں