کنول شوزب کی اپنے ہی بانی کی بہن کیخلاف گفتگو کی ویڈیو لیک

کنول شوزب کی اپنے ہی بانی کی بہن کیخلاف گفتگو کی ویڈیو لیک
کنول شوزب اور علیمہ خان—فائل فوٹوز
کنول شوزب اور علیمہ خان—فائل فوٹوز

پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کے خلاف گفتگو کی ویڈیو لیک ہو گئی۔

پارٹی رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کی کنول شوزب کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟

لیک ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا ہے کہ اگر تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا؟ کیا یہ باتیں کرنے والی ہیں؟

کنول شوزب لیک ویڈیو میں یہ کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مجھے جب بھی علیمہ آپا ملیں گی تو میں ان سے لڑوں گی، پوچھوں گی، علیمہ آپا کو کہوں گی کہ یا توسیاست میں آنے کا اعلان کریں یا پارٹی کو برباد نہ کریں۔

دوسری جانب ’جیو نیوز‘ کے رابطہ کرنے پر کنول شوذب نے لیک ویڈیو پر مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں