اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے: بیرسٹر سیف

اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے: بیرسٹر سیف
بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو
بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک متحد قوم ہے، اب پاکستان کو سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔

مشیر اطلاعات کے پی کے کا کہنا تھا کہ وکلا کی فیس اور ضمانتی مچلکوں کے پیسے بھی وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے ادا کیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کارکنوں کے چالان جلد عدالت میں جمع کروائے۔ اسلام آباد میں احتجاج کے مقدمات کا ابھی تک سامنا کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں