کوئی یہ نہ سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی: شیخ وقاص اکرم

کوئی یہ نہ سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی: شیخ وقاص اکرم
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کوئی یہ نہیں سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ حالات اور وقت کے مطابق کسی بھی وقت ہم کال دیں گے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حقیقی یک جہتی کے لیے سیاسی انتقام بند کیا جائے، سیاسی سیز فائر تب ہو گا جب ناحق قیدیوں کو چھوڑیں گے، ظلم کب تک ہو گا، کہیں نہ کہیں تو اسے روکنا ہے۔

شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ 10 مئی ملک کی تاریخ کا سنہری دن ہے، ملک کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم نے ثابت کیا کہ بیرونی جارحیت کے خلاف ہم ایک ہیں، مودی جیسے مکار دشمن کو پاکستانی قوم نے جواب دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں