اللّٰہ کا شکر ہے بھارتی غرور خاک میں مل گیا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر عباس پور میں یومِ تشکر کی تقریب میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔
حافظ نعیم نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments



