رکن کے پی اسمبلی فضل الہٰی کا پشاور گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

رکن کے پی اسمبلی فضل الہٰی کا پشاور گرڈ اسٹیشن پر دھاوا
رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی—فائل فوٹو
رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی—فائل فوٹو

پشاور میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی نے کارکنوں کے ہمراہ  رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کے مطابق فضل الہٰی نے زبردستی رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن سے تمام فیڈرز آن کروا دیے۔

ترجمان نے کہا کہ مظاہرین نے سٹی گرڈ اسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ فضل الہٰی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں