چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 190 روپے کی ہوگئی

چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 190 روپے کی ہوگئی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے سے بڑھ کر 190 روپے ہو گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 185 روپے فی کلو تک ہے۔

پی ٹی آئی حکومت کے زیرِ انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھے چھوڑ دیا، کے پی حکومت کی کوششوں کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔

پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ گئی۔

چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں