جناح ہاؤس حملے کے ملزمان پر 24 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی

جناح ہاؤس حملے کے ملزمان پر 24 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔

عدالت 24 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے ملزموں پر فرد جرم عائد  کرے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے 267 ملزموں کو فرد جرم کی نقول تقسیم کیں۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی، عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل ٹرائل میں پیش ہوئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں