سفارتی وفود مسئلہ کشمیر و فلسطین اجاگر کریں: لیاقت بلوچ

سفارتی وفود مسئلہ کشمیر و فلسطین اجاگر کریں: لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
لیاقت بلوچ—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی وفود مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو سفارتی محاذ پر اجاگر کریں۔

اوکاڑہ میں لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی کے مقامی امیر چوہدری رضوان احمد سے اُن کے والد کے انتقال پر تعریت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سازش بے نقاب کرنے کے لیے دنیا بھر میں وفود بھجوائےجائیں، جو مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو سفارتی محاذ پر اجاگر کریں۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ وفاق صوبوں کی شکایات کا ازالہ کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں