12 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، قریبی رشتے دار گرفتار

12 سالہ لڑکا زیادتی کے بعد قتل، قریبی رشتے دار گرفتار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتول کے قریبی رشتے دار بھی ہیں، دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعترافِ جرم کر لیا ہے، 12 سالہ بچہ چند دن قبل گھر سے لاپتہ ہوا تھا، گز شتہ روز بچے کی لاش گڑھے سے ملی تھی۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں