آج اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، ہمیں جانے کی اجازت نہیں ملی، علیمہ خان

آج اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، ہمیں جانے کی اجازت نہیں ملی، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، ہمیں جانے کی اجازت نہیں ملی۔ 

 راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نہ کتابیں دی جا رہی ہیں اور نہ ہی بچوں سے بات کروا رہے ہیں۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو بالکل تنہا کیا جا رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوتی ہے اس لیے یہ تعیناتی نہیں کر رہے۔

علیمہ خان نے کہا پارٹی کے اندر سے بھی اگر کوئی مذاکرات کی بات کرے تو ہم نہیں مانیں گے، بانی نے کہا ہے کہ یہ خبریں صرف توجہ ہٹانے کےلیے پھیلائی جا رہی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں