یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مل گئی

یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مل گئی
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کےلیے وقت دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے دونوں مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کےلیے مہلت مانگی، عدالت نے سرکاری وکیل کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کےلیے وقت دے دیا۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ پیش کر دیا جائے گا۔ 

عدالت نے سوال کیا کہ ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی کب تک مؤخر کی جائے؟ آئندہ سماعت پر یاسمین راشد کے وکیل ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں