وزیراعظم شہباز شریف کی صدر اردوان سے استنبول کے محل میں ملاقات

ترک صدر رجب طیب اردوان سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی دولما باہچے محل میں ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو پریس کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا آخری اجلاس گزشتہ فروری میں اسلام آباد میں صدر اردوان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر ہوا تھا۔
اس کے علاوہ دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اس سے قبل استنبول کے دولما باہچے محل پہنچنے پر صدر اردوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔




