گلگت حادثے میں جاں بحق 4 دوستوں کی لاشیں گجرات پہنچا دی گئیں

گلگت حادثے میں جاں بحق 4 دوستوں کی لاشیں گجرات پہنچا دی گئیں
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گلگت میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 دوستوں کی لاشیں گجرات میں واقع ان کے آبائی گاؤں پہنچا دی گئیں۔

جاں بحق ایک نوجوان عثمان ڈار کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ساروکی میں ادا کی گئی۔

حادثے میں جاں بحق سلیمان نصراللّٰہ کے اہلِ خانہ کے مطابق اس کی نمازِ جنازہ موضع جسوکی میں ادا کی جائے گی۔ 

دیگر کی نمازِ جنازہ کل نواحی گاؤں کوٹ گھکہ میں صبح ساڑھے 10 بجے ادا کی جائے گی۔ 

اہلِ خانہ کے مطابق چاروں دوست 12 مئی کو گھروں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے نکلے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں