9 مئی مقدمات، عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع

9 مئی مقدمات، عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی۔

عمر ایوب کے وکلاء نے ان کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی اور بتایا کہ عمر ایوب بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

عمر ایوب نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں اور تھانا شادمان جلانے کے مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے کا الزام ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں