27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں رواں ہفتے آندھی، گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 28 مئی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 27 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

27 سے 31 مئی کے درمیان کشمیر، گلگت، اسلام آباد، مری اور راولپنڈی بارش کا امکان ہے ، جبکہ پنجاب خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں گرج چمک اور ژالہ باری متوقع ہے۔

27 سے 30 مئی تک زیریں سندھ میں بارش کا بھی امکان ہے۔

27 تا 30 مئی تک بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، عمرکوٹ، تھرپارکر میں گرج چمک متوقع ہے۔

 محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ژالہ باری اور بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں